بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور متاثرہ افراد کی اموات کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری

صوبے میں کورونا وائر س سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا ،45نئے کیس رپورٹ ہوئے

منگل 24 نومبر 2020 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور متاثرہ افراد کی اموات کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری صوبے میں کورونا وائر س سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 45نئے کیس رپورٹ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان میں کورونا وائر س سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائر س سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 164جبکہ نومبر کے مہینے میں اب تک 8افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 41کا تعلق کوئٹہ جبکہ4کا تعلق خضدار سے ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 16891ہوگئی ہے ان مریضوں میں سے 16093افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 634ہے ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں میں کئے گئے 275ٹیسٹس میں سے طلباء وطالبات سمیت 5افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں