عوام اور بے گناہ افراد کے خلاف ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ

منگل 24 نومبر 2020 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے نصیرآباد کے منجھوشوری پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور تاجر برادری کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور بے گناہ افراد کے خلاف ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور محکمہ داخلہ پولیس کی جانب سے اس قسم کی ناراوا کاروائیوں کانوٹس لے کر عوام کو سکھ سانس لینے دیں کیوں کہ اس عمل سے لوگوں میں پولیس کے خلاف نفرت کی فضا پیدا ہورہی ہے جوکہ اچھی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں بلاجواز گرفتاریاں علاقے امن کیلئے نقصان دہ ہیں انھوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت شریف لوگوں کو تنگ کیا جارہاہے ایسے منفی حربوں سے تاجر برادری وجمعیت سمیت دیگر جماعتوں کے نظریاتی کارکنوں کو زیر نہیں کیا جاسکتا جمعیت علمااسلام اپنے کارکنوں تاجر برادری اورعام لوگوں کی بلاجواز گرفتایوں کی شدید مذمت کرتے ھوئے ان کے دفاع کیلئے ہر فور پر آوازبلند کریگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور منجھوشوری پولیس کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیکر متاثر کارکنوں اور تاجروں کو انصاف فراہم کرکے متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں