جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ وپارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس 29نومبرکو ہوگا

منگل 24 نومبر 2020 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ کے مطابق صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی حضرت مولانا عبد الواسع نے صوبائی مجلس عاملہ وپارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس 29نومبر بروز اتوار صبح دس بجے صوبائی سیکرٹریٹ چمن ہاؤسنگ سکیم نزد جی او آر کالونی طلب کیا ہے اراکین سے بروقت شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں