پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان سے بیگم گورنر بلوچستان ڈاکٹر ثمینہ کی ملاقات

خواتین اور بچوں کی صحت سمیت عمومی صحت کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 25 نومبر 2020 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے منگل کے روزبیگم گورنر بلوچستان ڈاکٹر ثمینہ امان اللہ یاسین زئی نے یہاں ملاقات کی، ملاقات میںن خواتین اور بچوں کی صحت سمیت عمومی صحت کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بیگم گورنر بلوچستاننڈاکٹر ثمینہ امان اللہ یاسین زئی کی جانب سے صحت نسواں و اطفال سے متعلق دی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کیلئے موثر قانون سازی کی جارہی ہی. اس ضمن میں بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کا بل منظور ہوگیا ہے جس پر عمل درآمد سے سرکاری سطح پر ہیلتھ انفراسٹریکچر اور صحت کی معیاری سہولت کی فراہمی ممکن ہوسکے گی. بیگم گورنر بلوچستان ڈاکٹر ثمینہ امان اللہ یاسین زئی نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو مثبت عمل قرار دیتے ہوئے بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے مسودہ قانون کی تشکیل پر پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی کاوشوں کو سراہا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں