بلوچستان کے کیڈٹ کالجز صوبہ میں تعلیم کی ترقی اور کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،محمد ہاشم غلزئی

بدھ 25 نومبر 2020 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سیکریٹری ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ بلوچستان کے کیڈٹ کالجز صوبہ میں تعلیم کی ترقی اور کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کیڈٹ کالجز ایکٹ 2020 کے لاگو ہونے کے بعد کیڈٹ کالجز کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے کل کالجز کی مالی، انتظامی اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے کیڈٹ کالج کی ایگزیکٹو کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ برگیڈیئر ممتاز، کیڈٹ کالج جعفر آباد برگیڈیئر عابد حسین شاہ، کیڈٹ کالج پشین برگیڈیئر آفتاب رمیز، کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ برگیڈیئر عاطف، کیڈٹ کالج نوشکی کرنل شاہد، کیڈٹ کالج پنجگور کرنل فاروق انوار، اور پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل فاروق موجود تھی- علاوہ ازیں ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر کیڈٹ کالجز امتیاز بزدار، ایڈیشنل سیکریٹری حمید اللہ ناصر بھی موجود تھی- اجلاس میں کیڈٹ کالجز کو درپیش مسائل و دیگر امور پر ناصرف غور و خوص کیا گیا بلکہ اہم نوعیت کے معاملات کے حل کیلئے فوری طور پر فیصلہ بھی کیئے گئی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم و تعلم کی صورتحال مجموعی طور پر بہتری کی طرف جا رہی ہی- انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالجز میں جاری ترقیاتی اسکیموں، پرچیز کے معاملات و دیگر قانونی، انتظامی اور آپریشنل امور کے حوالے سے شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں