جامعہ بلوچستان نے حکومتی احکامات اور موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

جمعرات 26 نومبر 2020 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) جامعہ بلوچستان نے حکومتی احکامات اور موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ جو کہ 26نومبر2020 سے لے کر 22فروری 2021تک ہونگے۔ اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز باقاعدہ طور پر مارچ سے شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور جامعہ کے زیر اہتمام امتحانات تا حکم ثانی اپنے شیڈول کے تحت جاری رہیں گے۔ اور تعطیلات کے دوران جامعہ کے ہاسٹلز بھی بند رہیں گے۔ اور تمام انتظامیہ ملازمین اپنے اپنے فرائض پر موجود ہونگے۔ مزید معلومات کے لئے جامعہ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں