کوئٹہ، بروقت اور مفت انصاف ، وفاقی محتسب کا طرہ امتیاز

جمعرات 26 نومبر 2020 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء)وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی عبدالغنی نے وفاقی محتسب کو درخواست دی کہ محکمہ کیسکو نے ان کو بغیر ریڈنگ کے 6374/- روپے کا بل بھیج دیا جب محکمے سے رجوع کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا بالآخر مجبوراً وفاقی محتسب کے آفس میں درخواست دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کیسکو کو صحیح ریڈنگ کے مطابق بل جاری کرنے کے احکامات دیئے جس کے تحت کیسکو نے صارف کو صرف شدہ یونٹ کے مطابق صحیح بل کا اجراء کردیا جس پر صارف نے شکریہ ادا کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں