چند وکلا نے اپنے ذاتی عزائم حاصل کرنے کے لئے کالے کوٹ کا سہارا لیا وا ہے ،صوبائی صدر رفیع کاکڑ

غیر قانونی عزائم پورے نہ ہونے پر محکموں میں جا کر غنڈہ گردی کرنا معمول بن گیا ہے وکلا کی غنڈہ گردی اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے

جمعرات 26 نومبر 2020 20:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) خزانہ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسیشن بلوچستان کے صوبائی صدر رفیع کاکڑ، سیکرٹری جنرل غلام نبی شاہوانی، چیئرمین حاجی ارشد گجر اور سرپرست صغیر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں وکلا گردی کے خلاف ڈی سی آفس، تحصیل آفس، رجسٹرار آفس اور بندوبست آفس میں جاری قلم چھوڑ ہڑتال کی پرزور حمایت کا اعلان کیا ہے بیان میں مزید کہا کہ چند وکلا نے اپنے ذاتی عزائم حاصل کرنے کے لئے کالے کوٹ کا سہارا لیا وا ہے اور غیر قانونی عزائم پورے نہ ہونے پر محکموں میں جا کر غنڈہ گردی کرنا معمول بن گیا ہے۔

وکلا کی غنڈہ گردی اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔ لہذا تمام محکموں کی یونین و ایسوسیشن مل بیٹھ کر اس پر جامع فیصلہ تیار کرے۔وکلا غنڈہ گردی کی داستان کوئی ڈھکی چھپی نہیں، لاھور میں ڈاکٹروں اور مریضوں پر حملہ، پنجاب میں سول ججوں پر حملہ اور پولیس پر حملے ہمیشہ اخباروں اور نیوز چینلز کی سرخی بنے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خزانہ آفسسز میں بھی وکلا کا غیر اخلاقی رویعہ معمول بن چکا ہے۔ لہذا ہم باقی محکموں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وکلا گردی کے خلاف ریونیو عملے کے جاری احتجاج کی پرزور حمایت کرتے ہوئے اس کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وکلا اپنی غلطی کا ازالہ نہیں کرتی خزانہ آفس وکلا کو اسٹامپ جاری نہیں کرے گا بلکہ اس احتجاج کو صوبائی صتیح تک جانے کا بھی حق محفوظ رکھتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں