سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی گر فتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہیں ،سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی

منفی حربوں سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، مرکزی سینئر نائب صدر نیشنل پارٹی

جمعرات نومبر 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نیشنل پارٹی اور پی ڈی ایم کے مرکزی سینئرنائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی گر فتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہیں اس طرح کے منفی حربوں سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا راستہ نہیں روکا جاسکتااورنہ ہی نتقامی کاروائیوں سے پی ڈی ایم کوجلسیکرنے کے جمہوری و ا?ئینی حق سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتاانہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے خوفزدہ ہوکر حکومت ملتان جلسے کو روکنے کیلئے منفی حربے استعمال کررہی ہے جس میں انہیں ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا طاقت کے زور پر گرفتاریوں اورپابندیوں سے سیاسی تحرک نہیں رک سکتی بلک اس سے سیاسی کارکنوں کاحوصلہ مزید بلند ہوگا انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم مسلط حکمرانوں سے نجات دلاکرقوم کوریلیف دے گی انہوںنے مطالبہ کیاکہ علی موسیٰ گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments