شہر کے کسی بھی علاقے میں غیر قانونی کمپریسرز کی فروخت کے ممانت جاری رہے گی،محمد کاشف

کسی کو بھی مزکورہ غیر قانونی کارروائی کی ہر گز اجازت نہیںدیں گے ،ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی

جمعرات 26 نومبر 2020 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی محمد کاشف نے کہا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں غیر قانونی کمپریسرز کی فروخت کے ممانت جاری رہے گی کسی کو بھی مزکورہ غیر قانونی کارروائی کی ہر گز اجازت نہیںدیں گے اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیر قانونی گیس کمپریسر ز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے سفید پوش طبقے کے حق پر کسی کو بھی ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے سوئی سدرن گیس کمپنی کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی گیس کمپریسرز کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکٹنگ ڈی جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انوار بلوچ سمیت دیگر افسران انور ناصر الطاف حسین کیٹن پرویز سمیت مجسٹریٹ سعداللہ سمالانی اور سٹی تھانے کے پولیس عملہ بھی تھا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں گیس پریشر میں کمی بڑھتی ہوئی وجہ گھر گھر گیس کمپریسر کا استعمال ہے جس کے خلاف ہم نے کم کس لی ہے اور اب یہ کارروائی ہرہفتے ہو گی جس میں دکانوں سمیت گھر وں میں بھی ہم لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مرحلہ وار کارروائی کریں گے لہذا شہری جنہوں نے گھروں میں گیس کمپریسر لگا رکھے ہیں اور دکانوں پر گیس کمپریسر فروخت کئے جارہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پہلے روز سوئی سدرن گیس کمپنی نے 40کے قریب غیر قانونی کمپریسر قبضے میں لئے اور دکانداروں کو وارن بھی کیا سوئی سدرن گیس کمپنی یہ کارروائی اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں کررہی ہے اور سورج گنج بازار سمیت رہائشی علاقوں میں بھی یہ کارروائی کی جائے گی دوسرے مرحلے میں گھروں میں بھی یہ کارروائی کی جائے گی اور اس موقع پر انہوںنے کہا کہ شہر بھر میں گیس پریشر کی بحالی کے لئے سریاب سمیت دیگر علاقوں میں نئی گیس پائپ لائنیں بھی بچھا دی گئی ہیں اور جلد ہی کوئٹہ میں گیس کمپریسر کا مسئلہ حل ہو جائے گا اس وقت کوئٹہ شہر میں سب زیادہ مسئلہ انہی گیس کمپریسر ز کی وجہ سے ہوتا ہے اب ان دکانداروں کی حوصلہ شکنی کرنیکی ضرورت ہے اور کسی کو بھی یہ غیر قانونی کاروبار کرنے نہیں دیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں