بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران12طالب علموں سمیت کورونا کی66 نئے مریض سامنے آگئے

جمعرات 26 نومبر 2020 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران12طالب علموں سمیت کورونا کی66 نئے مریض سامنے آگئے ۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں1030 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے میں66نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد17008ہوگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا61 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار214ہوگئی ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید12طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد1004ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی336ٹیسٹ کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں