وکلاء کی نامزدگی وتقریروں کو یقینی بنانے کیلئے کل پروفیشنل لائرز کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، سینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی

جمعہ 27 نومبر 2020 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں پاکستان کے وکلاء سے بالعموم بلوچستان کے وکلا سے بالخصوص اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے لئے اپنے حقوق کے تحفظ و فلاح وبہبود عدلیہ و بار کے آزادی عدلیہ اور سرکاری اداروں میں میرٹ کے شفاف طریقے کار کے ذریعے وکلاء کی نامزدگی وتقریروں کو یقینی بنانے کیلئے کل 28 نومبر 2020 کو پروفیشنل لائرز کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں بلوچستان کی7 نشستوں پر پروفیشنل لائرز پینل کے انتہائی سنجیدہ قابل اور ایماندار و مستحکم و متحرک امیدواروں میں 4 نشستوں پر، 1 رحمت اللہ بڑیچ 2، ایوب ترین 3، مکیش کمار اور آصف ریکی اور اندرونی بلوچستان سے 3 نشستوں پر 3 الگ الگ امیدواروں کو ووٹ دیکر منیر احمد خان کاکڑ ، راحب خان بلیدی اور محمد قاسم گاجیزئی کو کامیاب کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں