حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں ہمارے پاس آئیں ہم مل کر صوبے میں ایک صاف شفاف اور کرپشن سے پاک حکومت بنائیں گے ، ملک نصیر شاہوانی

جمعہ 27 نومبر 2020 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومتی اراکین اور وزراء ایوان میں اٹھ کر مسائل حل نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہیں اور استحقاق مجروح ہونے کی بات کرتے ہیں حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں ہمارے پاس آئیں ہم مل کر صوبے میں ایک صاف شفاف اور کرپشن سے پاک حکومت بنائیں گے ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، جمعہ کو اسمبلی اجلاس کے آغاز پر صوبائی وزیر انجینئرک زمرک خان اچکزئی نے عوامی اہمیت کے حامل نقطہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹوقلعہ عبداللہ میں مداخلت کر رہے ہیں ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں غیر منتخب افراد ایسے لوگوں کی مداخلت بند کروائی جائے تاکہ مسائل میں اضافہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسر کہتے ہیں کہ وہ سیاسی حکومت کو نہیں مانتے لہذا انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اس مسئلے کو حکومتی فورم پر اٹھائیں اگر وہاں مسئلہ نہ ہو تو پھر رکن اس پر تحریک لا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے حکومتی اراکین اور وزراء ایوان میں اٹھ کر مسائل حل نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہیں اور استحقاق مجروح ہونے کی بات کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں ہمارے پاس آئیں ہم مل کر صوبے میں ایک صاف شفاف اور کرپشن سے پاک حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ انجینئر زمرک اچکزئی سے قبل صوبائی وزیر اسدبلوچ بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈی پی او میری بات نہیں مانتا ۔

اختر حسین لانگو نے کہا کہ صوبائی وزیر نے اٹھ کر شکایت کی کہ ان کے حلقے میں مداخلت ہورہی ہے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ کے حلقے میں اٹھارہ گریڈ کا ایک مداخلت کرتا ہے تو آپ سے برداشت نہیں ہوتا یہاں ہمارے حلقوں میں مداخلت کی یہ حالت ہے کہ وزیراعلیٰ صاحب خود آکر واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کرتے ہیں اگر وہ مداخلت ہے تو یہ بھی مداخلت ہے اگر وہ مداخلت غلط ہے تو بتائیں کہ کس قانون کے تحت ہمارے حلقوں میں ہونے والی مداخلت درست ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں