ملتان جلسے سے قبل پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور تشدد شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے،سردارسربلند جوگیزئی

پیپلز پارٹی کے جیالوں اور قائدین کو تشدد ،گرفتاریوں اورجیلوں سے اپنی سیاسی جدوجہد سے دستبردارنہیں کیاجاسکتا،ترجمان پیپلز پارٹی بلوچستان

اتوار 29 نومبر 2020 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاریوںاور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان جلسے سے قبل پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور تشدد شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے،پیپلز پارٹی کے جیالوں اور قائدین کو تشدد ،گرفتاریوں اورجیلوں سے اپنی سیاسی جدوجہد سے دستبردارنہیں کیاجاسکتا آج ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے پورے ملک میں عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع ہے، گوجرانوالہ ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاورکے بعد آج 30نومبر کو ملتان میں ایک عظیم الشان جلسہ ہونے جارہا ہے لیکن یہاں کی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ملتان سمیت پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی اورپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے عہدیداروں اورکارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارکر انہیں گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ ملتان میں قاسم گیلانی سمیت سیا سی کارکنو ں کی گر فتاریاں اور تشدد حکومتی بو کھلاہٹ کا نتیجہ ہے،نااہل سلیکٹڈ جعلی حکمرانو ں نے ملتان میں اپوز یشن جماعتو ں کیخلا ف ر یا ستی جبر اور طا قت کامظاہرہ کر کے بد تر ین آ مر یت کا ثبو ت فراہم کیاپیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور جیالوں کو تشدد ،جھوٹے مقدمات اورگرفتاریوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ملتان میں ہونے والے جلسے میں کارکن ہر رکاوٹ توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گے اور جلسے کو کامیاب کریں گے۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ قاسم گیلانی سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا اوران پر درج جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں