سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی کی بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

اتوار 29 نومبر 2020 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کے کامیاب امیدواروں ایوب ترین، قاری رحمت کاکڑ، خلیل پانیزئی ،نجم مینگل منیراحمد خان کاکڑ،راحب خان بلیدی اور قاسم گاجے زئی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ توقع ہے وہ ملک میں آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی،عدلیہ و بار کی آزادی،وکلاء کے مفاد و فلاح و وقار،صوبے کے وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور عوام کے بنیادی شہری حقوق کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں