حکومت نے ساڑھے 4 ہزار سے زائد ملازمین ملازمین کو جبراً بے روزگار کردینے سے ناانصافی اور ظالمانہ اقدام کی انتہا کردی، جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان

اتوار 29 نومبر 2020 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے سنیئرنائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین صوبائی امیر مولاناعزیزاحمد شاہ امروٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری پیر وحیداللہ ہالیجیوی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی ودیگر شمولیت اور زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ساڑھے 4 ہزار سے زائد ملازمین ملازمین کو جبراً بے روزگار کردینے سے ناانصافی اور ظالمانہ اقدام کی انتہا کردی پیپلز پارٹی دور میں سٹیل مل خسارے میں گئی اور مسلم لیگ ن کے دور میں اسٹیل ملز بند ہو گئیں اور موجودہ حکومت سٹیل مل خسارے سے نکالنے کی بجائے ملازمین کوفارغ کردئیے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کروڑ نوکریوں کاجھانسہ دینے والا نے حال ہی میں ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیااداروں کی اصلاح اور کرپشن کی نمٹنے کی بجائے اداروں کے ملازمین کو فارغ کرنے سے ملازمین کو خودکشی پر مجبور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری میں جہاں روزگار دینا مشکل ہے وہاں کسی کو بے روزگار کر دینا کہاں کا انصاف ہے ادارے سے ان ملازمین کو نکالنے سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے عمران خان نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین سے ان کی نوکریوں کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا مگر وہ اپنا وعدہ وفا نہ کر سکی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دئیے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے عوام کو بے روزگاری بھوک اور غربت کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران معاشی ترقی خوابوں کی دنیا میں کھوئے ہوئے ہے ملک کی معیشت کا خمیازہ محنت کش مزدور اور غریب عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں