بر قی لا ئنوں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

پیر 30 نومبر 2020 16:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں یکم دسمبرکوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواںکلی اور سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب IIفیڈروںسے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 02دسمبر کو مری آباد گرڈاسٹیشن کے مری آباد فیڈراور سریاب گرڈاسٹیشن کے سریابIفیڈرسے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں