کوئٹہ ، مولانا عبدالواسع کا پی ڈی ایم کے کامیاب جلسہ عام پر سیاسی کارکنوں اور ملتان کی عوام کومبارکباد

پیر 30 نومبر 2020 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے ملتان میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسہ عام پر سیاسی کارکنوں اور ملتان کی عوام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی رکاوٹیں کام آسکیں ،عوام سلیکٹڈ ونااہل حکمرانوں سے بے زار آچکیں مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچ گئیں ،سلیکٹڈ کا جانا طے ہے ،سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔

مہنگائی کا بم گرا دیا آج پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے کوئی ایک سیاسی جماعت تنہا ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی جمہوری، عوامی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی جماعتیں پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم پرایک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کے کامیاب جلسہ عام پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالواسع نے کہاکہ ملتان کے کامیاب جلسے کے بعد پی ڈی ایم کااگلا پڑائو لاہور میں ہوگا ،13دسمبر کو لاہور میں جلسہ عام میں شرکت کے سلسلے میں بلوچستان کی تمام عہدیداران اور کارکنان کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تیاریاں جاری رکھیں ۔

ملتان میں کامیاب جلسہ عام پر ملتان کی عوام اور سیاسی کارکنان مبارکباد کے مستحق ہے ،انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا روزگار ختم ہو چکا ہے اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔ آج پاکستان کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے اور ملک سنگین ترین بحرانوں کا شکار ہی25 جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔

مہنگائی کا بم گرا دیا آج پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے کوئی ایک سیاسی جماعت تنہا ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے ہم ایک ہو چکے ہیں،ڈھائی سال کے دوران سلیکٹڈ کی سربراہی میں حکمرانوں نے ملک کی معیشت کا حلیہ بگاڑ دیا،پاکستان جمہوری تحریک کے زیراہتمام کامیاب جلسے سلیکٹڈ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں