بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بلیلی روڈاورکوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر اشیاخوردونوش کے مراکز کا معائنہ ، معروف ہوٹل سمیت دو جنرل سٹورز پر جرمانے عائد کردئیے

پیر 30 نومبر 2020 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے بلیلی روڈاورکوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر اشیاخوردونوش کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئیایک معروف ہوٹل سمیت دو جنرل سٹورز پر جرمانے عائد کردئیے۔

(جاری ہے)

بی ایف اے حکام نے علاقے میں قائم کھانے پینے کے مراکز کے مالکان کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا کی تیاری و فروخت اور کورونا وائرس سے بچا کی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی،ہوٹل کو مضرصحت چائنیز نمک ملے مصالحہ جات ، زائد المعیاد فوڈ کلرز کی برآمدگی اور ناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا جبکہ جنرل سٹورز کے خلاف ممنوعہ و غیر معیاری اشیا کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔

انسپیکشن کے دوران متعدد کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ،بی ایف اے حکام نے ہوٹلوں ، جنرل سٹورز ،ملک شاپس اور نان شاپس کی چیکنگ کی ، دوران معائنہ برآمد ہونے والی ممنوعہ ، زائدالمعیاد اور مضر صحت اشیا قبضے میں لے لی گئیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں