بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 4اور 6دسمبر کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ،سید آغا محمود شاہ

منگل دسمبر 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی سید آغا محمود شاہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 4اور 6دسمبر کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے کارکن مظاہروں کی تیاریوں کا آغاز کریں اورپی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے ضلعی رہنماوں کے ساتھ فوری رابطہ کرکے ان مظاہروں میں ان کی شرکت کو یقینی بناکر پروگراموں کو حتمی شکل دیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، آغا محمود شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملتان جلسے کے موقع پر مرکزی حکومت کی ایماء پر پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل پلاننگ کے تحت پی ڈی ایم کے کارکنوں اور عام شہریوں کو گرفتارکے انہیں ظالمانہ تشددکانشانہ بناکر انہیں غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا گیا اس ظلم اور بربریت کے خلاف سربراہ پی ڈی ایم قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن نے 4اور 6دسمبربروزجمعہ واتوار کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹرزپر احتجاجی مظاہروں کااعلان کیا ہے اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں، انہوں نے کہا کہ کارکن اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کریں اورپی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے ضلعی رہنمائوں کے ساتھ فوری رابطہ کرکے ان مظاہروں میں ان کی شرکت کو یقینی بناکر پروگراموں کو حتمی شکل دیں

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments