ملتان میں عظیم الشان اجتماع سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے ،عوامی نیشنل پارٹی

جمہوری دور میں آزادی اظہار رائے پر قدغن مارشل لاء دور کی یاد دلاتا ہے،مابت کاکا

منگل 1 دسمبر 2020 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملتان میں عظیم الشان اجتماع سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے جمہوری دور میں آزادی اظہار رائے پر قدغن مارشل لاء دور کی یاد دلاتا ہے پشاور میں پارٹی رہنمائوں پر جھوٹے من گھڑت ایف آئی آر قابل مذمت ہے تمام ضلعی تنظیمیں جمعہ اور ہفتہ کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں میں بھر پور حصہ لیں عزیز ماما جیسے نظریاتی فکری سیاسی رہنما مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی گیارھویں برسی کے موقع پر3 دسمبر سہہ پہر 2بجیکوئٹہ پریس کلب میں یاد ریفرنس ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان یونٹ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی حقیقی قوم دوست وطن دوست جمہوریت پسند جماعت کی حثیت سے طویل صبر آزما جدوجہد رکھتی ہے قومی حقوق کا حصول ہو اکابرین وشہدا کے ایام ہو پارٹی قیادت اپنی ذمہ داری بخوبی احسن سر انجام دے رہی ہے ملک میں حقیقی جمہوریت بحالی کے لیے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے دیگر سیاسی جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمران عوام الناس کے مشکلات ومصائب میں اضافے کاموجب بنے ہیں یہی وجہ ہے کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اجتماعات میں عوام کاجم غفیران کے ناقص عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے جس سے خائف ہوکر حکمران منفی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے اور سیاسی کارکنوں کے خلاف ریاستی مشینری استعمال کر کے ان کے خلاف من گھڑت بے بنیاد مقدمات درج کرہے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جمعہ اور ہفتہ کے روز احتجاجی مظاہرے ہوں گے تمام اضلاع کے ذمہ داران اس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ عزیز ماما پشتون قومی تحریک میں ناقابل فراموش کردارہے جنہوں نے عملا فکر باچاخان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قومی سیاسی شعور کو پروان چڑھانے میں رہنما کردار اداکیا ہے ان کی پشتون قومی تحریک میں لازوال قومی وطنی سیاسی ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہی گرانقدرخدمات کے اعتراف کے طور پر پارٹی ان کی گیارھویں برسی کے موقع پر3دسمبر سہہ پہر 2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں یاد ریفرنس منعقد کریگی پارٹی کارکنان بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں