نااہل وسلیکٹڈ حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کیاجائیگا ،مولانا عبدالواسع

مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ،ہر ذی شعور طبقہ پریشان ہے ،حکمران اپنی شاہ خرچیوں سے فارغ نہیں،رکن قومی اسمبلی

منگل دسمبر 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) جمعیت علمااسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ نااہل وسلیکٹڈ حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کیاجائیگا ،مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ،ہر ذی شعور طبقہ پریشان ہے ،حکمران اپنی شاہ خرچیوں سے فارغ نہیں ، سلیکٹیڈ حکمران عوام الناس کے مشکلات ومصائب میں اضافے کاموجب بنے ہیں یہی وجہ ہے کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اجتماعات میں عوام کاجم غفیران کے ناقص عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے جس سے خائف ہوکر حکمران منفی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹڈ ہے ، بہت ہوگیا اس کو مزید برداشت کر نے کی گنجائش نہیں ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مزدور رو رہا ہے،کسان پریشان ہے، ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں ، اساتذہ پریشان ہے، کس کس کا نام لوں پوری قوم پریشان ہے ،وطن عزیز میں ہر شخص غیر محفوظ ہے۔

مولاناعبدالواسع نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران عوام الناس کے مشکلات ومصائب میں اضافے کاموجب بنے ہیں یہی وجہ ہے کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اجتماعات میں عوام کاجم غفیران کے ناقص عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے جس سے خائف ہوکر حکمران منفی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے،پاکستان جمہوری تحریک کے ملتان میں کارکنوں اور عہدیداروں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف 4دسمبر بروز جمعہ اور 6دسمبر بروز اتوار بلوچستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے انہوں نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریںانہوں نے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ 13دسمبر کو لاہور میں جماعت کے کارکن اور عہدیداران تیاریاں تیز کریں بلوچستان سے تمام جماعتوں کا قافلہ روانہ ہوگا

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments