سماجی رہنما بصیر شاہ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) نیشنل پارٹی کیچی بیگ فیض آباد سریاب کے نوجوانوں کے وفد کا سرگرم سماجی رہنما بصیر شاہ کے سربراہی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی سے ملاقات اور نیشنل پارٹی کے آئین و منشور پر اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ قومی سیاسی معاشی سماجی حقوق اور طبقاتی تفریق و امتیازی سلوک و رویوں کے خلاف نوجوانوں کو سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا، بلاشبہ نوجوان ہی اپنی علمی تحقیقی تخلیقی صلاحیتوں اور سیاسی شعور کے بدولت قوموں کی تعمیر و ترقی و خوشحالی ضامن ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچ نوجوان پر قومی فرض بنتا ہے کہ وہ بلوچ وطن اور قومی تشخص کی بقا کے تحفظ کو اپنے شعوری کرادر سے کریں۔ یہ خوش آئیند بات ہے کہ نوجوان جوک درجوک نیشنل پارٹی کو اپنا قومی پارٹی سمجھ کر شمولیت اختیار کررہے ہیں۔اس وقت بدقسمتی سے نوجوانوں کے حقوق کی ضمانت کے لیئے ملک کی بڑی چھوٹی جماعتیں اس طرح سے غور نہیں کر پارہی ہیں نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت مڈل کلاس طبقے کے پاس ہے اور زمانہ طالب علمی سے قیادت بی ایس او جیسے درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں اور اب بھی ہم نوجوانوں کے حقوق کے لیئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیرجان بلوچ، ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، حاجی نیاز بلوچ، ستار بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ، قیوم سجن، جنرل سیکرٹری کوئٹہ حاجی ریاض زہری، ملک عبدالرحمان بنگلزئی، کیچی بیگ یونٹ سیکریٹری وسیم زہری بھی موجود تھے۔جبکہ نوجوان سیاسی رہنما سید بصیر احمد کی قیادت میں شاہ مرید، محمد نعیم،امام شامل، یعقوب، مقبول، امین، یاسر، تنوی، نظام، علیم، فرید، سعید، ہدایت، نجیب،ظہیر شاہ،عارف، یونس، سمیع اللہ نے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں