کوئٹہ ، شہدا اسلام کانفرنس اسلام کی دفاع اورباطل قوتوں کی خلاف سنگ میل ثابت ہوگا،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

بدھ 2 دسمبر 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) جمیعت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی ضلعی امیر مولناقاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی صدر جمعیت طلبا اسلام نظریاتی عبدالرحیم صبا سے جمعیت طلبا اسلام نظریاتی کے صدر عزیزاللہ ذاکری اور عاملہ کے اراکین نے شہدا اسلام کانفرنس میں شرکت کی دعوت نامے دیتے ہوئے کہا کہ شہدا اسلام کانفرنس اسلام کی دفاع اورباطل قوتوں کی خلاف سنگ میل ثابت ہوگا شہدا اسلام نے امت مسلمہ کی فکری اور نظریاتی اور جغرافیائی سراحدات کاتحفظ ہمیشہ اپنے خون وپسینہ سے کیا ہے شہدا نے اپنے لہو سے اسلام کی ابیاری کی شہدا اسلام کے لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں نے اسلام کی خلاف سازشوں کا ایک طوفان برپا کیاہوا ہے مغرب مسلمانوں پر بزور طاقت مغربی فلسفہ و تہذیب کو مسلط کررہا ہے نفرت انگیز فتنوں اورسازشوں سے اسلامی تشخص مٹاناچاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیٹو پھرغرور میں آکر انخلا میں رکاوٹیں ڈالنے سے امن معاہدہ کو سبوتاژ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو بیس سالوں میں لاشوں کی ذلت ورسوائی کی سوا کچھ نہیں ملا اور ان کے ناپاک عزائم خس و خاشاک ہوئے امریکہ کی پشت پناہی پر چلنے والے کھٹ پتلی اشرف غنی اورانکے حوار ی کے بستربوریاں جلد گول ہوجائینگے مزیدخوش فہمی میں نہ رہے کل ان کو پھر پناہ کی جگہ نہیں ملینگے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ ایثار و قربانی کے واقعات سے بھری پڑی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام کے سربلندی کے لیے شہادتیں اور قید وبند کی صعوبتیں رائیگاہ نہیں جائینگے اورجدوجہد کی راستے میں آنے والے مصائب وتکالیف پر صبرواستقامت کامظاہرہ کرناہوگا اورمجاہدین اسلام کے لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کرینگے جنہوں نے ہو دے کرامت مسلمہ کو آزادی کا راستہ دکھایا اور امت مسلمہ میں آزادی کا شعور پیدا کیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی درباری امریکہ کی شکست پر پریشان ہوکرجہاد کے خلاف مضحکہ خیز اور گمراہ کن پروپنگڈوں کیے جارہے ہیں ان قوتوں نے افغانوں کی نسل کشی میں استعماری اورسامراجی قوتوں کے ساتھ دے کر لاکھوں افغانوں کے قتل میں برابر کے شریک رہے اب امریکہ اور ان کی اتحادیوں کی شکست پرپاگل پن کاشکار ہوکرمجاہدین اسلام کے خلاف زبان دارزی میں مصروف تھیامریکہ کی درباری اور خوشامدی کرنے والے قوم پرست اور نام نہاد مذہب پرست طالبان کے عملی جدوجہد کے خلاف زبان درازی میں مصروف رہے انہوں نے کہاکہ کانفرنس سے نظریاتی ورکروں کوایک نیاحوصلہ اور ولولہ ملیگااکابرین کی جدوجہد کے تسلسل کو استقامت اور مضبوطی سے آگے بڑھائے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کاایک فریضہ بن چکا ہے انھوں نے تمام مسلمانوں طلباعوام سے عظمت شھدااسلام کانفرنس میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں