تمام ماتحت یونٹوں کا نمائندہ اجلاس کل منعقد ہوگا ،جے یو آئی کوئٹہ

بدھ 2 دسمبر 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشیداحمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف جان میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مفتی رحمت اللہ سالار حاجی قاسم خان خلجی میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد اور دیگرنے کہا ہے کہ خٖ 3دسمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ میں تمام ماتحت یونٹوں کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں 4دسمبر کو ہونے والے عظیم الشان احتجاجی جلسے اور ریلی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسہ عام کے خلاف حکومتی سازشوں اور پرامن جمہوری کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے خلاف پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک کی طرح 4دسمبر بعد نماز جمعہ عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیوں کے کارکنان عوام الناس بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور قائدین خصوصی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ سرکار کی دیمک زدہ بیساکھیوں کو عوام اپنی جمہوری اور آئینی جدوجہد سے گرانے میں کامیاب ہونے والے ہیں اور پاکستان دشمن حکومت جو صرف جھوٹ اور میڈیا کے سہارے کھڑی ہے کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہوچکی ہے انہوں نے کارکنوں اور قائدین کے خلاف مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کے ظلم اور بربریت کے دن ختم ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب عوام کو بے گھر کرنے اور ان کے منہ کا نوالہ چھیننے والے بہتری کی امیدیں دلانے کی بات کرتے ہوئے شرم کریں انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر دو سال کے اندر پاکستان کو کئی سال پرانا بنادیا اب پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی کال لبیک کہتے ہوئے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے عوام کو ساتھ لے چلیں گے انہوں نے کہا کہ آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہر محاذ پر پاکستان دیوالیہ پن کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ آج افسوس کا مقام ہے کہ کرونا وائرس کو جواز بنا کر ایک بار پھر ملک کو بند کرکے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک محب وطن جماعت کی حیثیت سے ملک کے دفاع اور استحکام پر یقین رکھتے ہوئے عوام کی جمہوری آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، بلوچستان اسلام پسند عوام کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے جس میں ناجائز طریقے سے شگاف ڈالنے والے آج پریشان ہیں اور عوام کو دینے کیلئے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، خون پسینے سے ملک کی خدمت کرنے والے آج بھی استحصال کا شکار ہیں، بلکہ روزگار چھین جانے سے خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قوم کو بیدار کریگی جمعیت علما اسلام سمجھتی ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ملک کی معاشی اور نظریاتی قاتل ہے انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی جدوجہد سے ہی ہماری کل آنے والی نسل سکھ کا سانس لے پائیگی کیونکہ جمعیت علما اسلام ملک میں حقیقی آزادی کے تصور کے ساتھ قوم کو لائحہ عمل دے کر آزادی کے نصب العین حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ آزادی کے مقاصد کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے پرامن خوشحال اور خوبصورت پاکستان کی حفاظت کیلئے پی ڈی ایم کی سیاسی جدوجہد سنگ میل ثابت ہوگی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 4دسمبر کے احتجاجی جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں