گزشتہ دوسال سے زکوا ةکمیٹیاں کے قیام عمل میں نہ لانا نااہلی ہے،جے یو آئی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب نے لوکل اور ضلعی زکوا کمیٹیاں تاحال نہ بنائیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دوسال سے لوکل اور ضلعی سطح پر زکوا کمیٹیاں کے قیام عمل میں نہ لانا نااہلی ہے بہت سے غریب عوام جو مستحق ہیں ان کے علاج ومعالجہ اور دیگر ضروریات کیلئے ان کمیٹیوں کا قیام بہت ضروری ہے اس کو فوری طور پر عمل میں لایا جائے تاکہ غریبوں کی مدد کی جاسکے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر یہ کمیٹیاں تشکیل دے کر عوام کی مشکلات کوکم کرنے میں مدد دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے غریب عوام کے فائدے کا کیوں نہیں سوچتے تمام سطح پر زکوا کمیٹیوں کا قیام وقت اور عوام کی اشد ضرورت ہے بدقسمتی سے اس جانب بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا جارہاہے جس کی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں