آل بلوچستان سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ ٹیچرزفورم نے ایک تنظیم کی شکل اختیار کرلی

بدھ دسمبر 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) آل بلوچستان سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ ٹیچرزفورم نے باقاعدہ طور پر ایک تنظیم کی شکل اختیار کی۔ صدر اور ترجمان محترم رحمت اللہ یاسین زئی منتخب ہوا جبکہ نائب صدر جناب گل مینگل صاحب کانام آیا اور جنرل سکیٹری مقبول راہیجہ صاحب قرار پائے۔

(جاری ہے)

مفتی فدا الرحمن چیرمین،. پریس سیکٹری ڈپٹی فنانس سعداللہ سعدی، فنانس سیکٹری اور ڈپٹی پریس سکیٹری مفتی عبدالخیر شمری، نائب صدر دوئم عبدالصمد رند، ڈپٹی جنرل سکیٹری جمال کاکڑ، جوائنٹ سیکریٹری احسان اللہ، میڈیا فوکل پرسنز افضل خان کاکڑ اور رحیم کاکڑ، معاون اول ظہور احمد، معاون دوئم سمیع جعفر، معاون سوئم مدثر احمد، منتخب ہوئے۔

تمام کابینہ کے ارکان نے باقاعدہ اپنی ذمہ داری نبھانے پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفادات کیلیے تگ ودو کریں گے۔ سب نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ کابینہ بننے پر تمام اضلاع میں خوشی کہ لہر جاری ہوئی ہرطرف سے مبارک بادیاں عروج پر تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments