عوامی نیشنل پارٹی کاممتاز قانون دان ادیب لیکوال عزیزاللہ خان عزیز ماما کو گیارھویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

عزیز ماما پشتون قومی تحریک میں زمانہ طالبعلمی سے سرگرم عمل رہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کیا طالبعلموں کی سیاسی نظریاتی فکری اساس مضبوط وتوانابنانے میں انکا کلیدی کردار رہا ہے وہ طلبا کی آبیاری کرتے رہے،بیان

بدھ دسمبر 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں ممتاز قانون دان ادیب لیکوال عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماارواشاد عزیزاللہ خان عزیز ماما کو گیارھویں برسی کے موقع پر انہیں ان کی قومی وطنی سیاسی ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز اللہ ماما شروع دن سے پشتون قومی تحریک سے وابسطہ ہوئے اور مرتے دم تک اس پر کاربند رہے اس پر خار راستے میں اپنی جہد پر نہ کبھی پشیمان ہوئے اور نہ ہی مفادات ومراعات کا شکار رہے ایک باکردار خوددار سیاسی رہنما کے طور پر ان کی قومی سیاسی وطنی ادبی خدمات پشتون قومی تحریک میں تاابد یاد رکھے جائینگے آج ان کی گیارھویں برسی کے مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں سہ پہر 2بجے یاد ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پارٹی رہنما انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عزیز ماما پشتون قومی تحریک میں زمانہ طالبعلمی سے سرگرم عمل رہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کیا طالبعلموں کی سیاسی نظریاتی فکری اساس مضبوط وتوانابنانے میں انکا کلیدی کردار رہا ہے وہ طلبا کی آبیاری کرتے رہے بیان میں کہا گیا کہ عزیز ماما سمیت پشتون قومی تحریک کے اکابرین وشہدا نے جن مقاصد کے لیے زندگیاں وقف کر رکھی تھیں قربانیاں اور جانوں کے نذرانے پیش کی گئیں وہاہداف اور مقاصد آج بھی حل طلب ہے پشتون بحثیت مجموعی آج بھی تمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے ان کے اقدار اور روایات کو بقا کا مسئلہ درپیش ہے جنت نظیر وطن خون آلود اور ان پر وحشت کے سائے منڈلا رہے ہیں غیروں نے پشتون خوا وطن پر اپنی اپنی مفادات کی جنگ چھیڑ رکھی ہے انتہا پسندی دہشت گردی پشتون وطن پر مسلط کردی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ چند خاندانوں کی آسودگی وخوشحالی پشتون اولس عکاسی نہیں کرتی مخصوص طبقہ اور اشرافیہ ان کے وسائل پر قابض ہیں اس صورتحال میں عزیز ماما کی جہد کل کے مقابلے میں اج دوچند ہے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آج عزیز اللہ خان عزیز ماما کی گیارھویں برسی کے مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں سہ پہر 2بجے منعقدہ یادریفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments