موجود ہ صوبائی حکومت خواتین کو اُنکا جائز مقام ،ورکنگ وومینز کو اُنکے کام کرنے کی جگہ پر ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،ماجبین شیران

صوبائی حکومت، خاتون محتسب اور یو این وومن بلوچستان ہراسگی کیخلاف شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی جگہ متاثرہ خواتین و حضرات کو مجوزہ قانون کے تحت اُن کی داد رسی بھی کی جارہی ہے،پارلمیانی سیکر ٹری برائے قانون و اُمور خواتین

بدھ 2 دسمبر 2020 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پارلمیانی سیکر ٹری برائے قانون و اُمور خواتین ماجبین شیران نے کہا ہے کہ موجود ہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی سربراہی میں خواتین کو اُن کا جائز مقام اور ورکنگ وومینز کو اُن کے کام کرنے کی جگہ پر ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اور اس ضمن میں صوبائی حکومت، خاتون محتسب اور یو این وومن بلوچستان ہراسگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی جگہ متاثرہ خواتین و حضرات کو مجوزہ قانون کے تحت اُن کی داد رسی بھی کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہراسگی کے حوالے سے مرتب کئے گئے دستاویز (ٹول کٹ) کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب کے شرکاء میں خاتون محتسب صابرہ اسلام ، صوبائی محتسب بلوچستان غنی خلجی ، نیشنل کمیشن کے ریحانہ خلجی ، چیئر پرسن یو این وومن بلوچستان عائشہ بتول، ایڈیشنل سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ بلوچستان سردار خان بگٹی، بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر اقبال کاسی اور ڈائر یکٹر خاتون محتسب سعید شاہوانی و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں خاتون محتسب صابرہ اسلام نے کہا کہ خاتون محتسب بلوچستان کے قیام کے بعد پہلے سال ہراسگی کے حوالے سے کل بیس کیسسز آئے جبکہ کروناوباء میں کمی کے بعد مزیدچھ کیسسز اُ ن کے یہاں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کوئٹہ شہر کے مختلف تعلیمی اداروں جن میں کالج و یونیورسٹیاں و دیگر مقامات جہاں خواتین کام کر تی ہیں عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کے ذریعے ہراسگی کے مضمرات اور ان کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ شعور اجاگر کرنے کیلئے اس مہم کو مزید ضلعی سطح تک متعارف کرانے کے لئے کمیٹیاں بنائی جارہی ہے۔

تا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں کسی بھی جگہ حراست کے شکار خواتین کی دادرسی کی جاسکے۔ اس موقع پر خصوصی دستاویز (ٹول کٹ) میں موجود تفصیلات جس میں کام کی جگہ دفاتر میں جنسی ہراسگی اس کے مجوزہ قوانین اور انسانی حقوق کے نمائندوں کے کردار کے حوالے سے درج مختلف اہم معلومات کے بارے میں شرکاء کوآگاہ کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں