ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت کی اچھی سہولیات کو ترقی کا اہم اشارہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر کسی معاشرے میں صحت کی ضروری سہولیات کا فقدان ہے تو وہاں ترقی کا دعوی نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ، سپیشل سیکرٹری صحت محمد حیات کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم ایس سی ایچ کیو شیر احمد ساتکزئی نے چیف سیکرٹری کو ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو ایک معیاری ہسپتال بنائیں گے جس میں نہ صرف مریضوں کو علاج و معالجہ کی جدید سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ ڈاکٹروں کی کمی بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ ہسپتال بھی بنائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے دورے کے دوران مریضوں سے ان کی مشکلات کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ایک مریض کی مالی معاونت کرتے ہوئے 20 ہزار روپے بھی دئیی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں