معذورافرادتوجہ اورحوصلہ افزائی کاتوجہ چاہتے ہیں،میررئوف مینگل

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبرسنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے میررئو ف مینگل نے عالمی "یوم معذور" پربلوچستان سمیت دنیاکے معذورافرادسے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ جسمانی لحاظ معذورافرادتوجہ اورحوصلہ افزائی کاتوجہ چاہتے ہیں تاکہ ان کواحساس محرومی یاحوصلہ شکنی سے بچاکران کی سماج میں خدمات کوحاصل کیاجاسکے ان کی سماج میں خدمات سیاستفادہ کیاجاسکتاہے ان کے لئے ریلیف دیاجائے اورمختص ملازمتوں پران ہی کوان کے کوٹہ پرنمائندگی دیاجاسکے تاکہ ان کی جسمانی معذوری ان کیلئے باعث تشویش نہ بنیاوروہ بھی اپنی استعدادکے مطابق سماج میں باوقارحیثیت سے زندگی بسرکرسکیں دنیاکے جدیدطرززندگی میں جدت ٹیکنالوجی نے ہرانسان کی صلاحیتوں اوراستعدادسے استفادہ کرکے انسانی عظمت کی معیارکوبرقراررکھاہے جہاں معذورافرادسماج میں ایک باوقاراورپرعظم زندگی بسرکررہی ہے مہذب معاشرہ میں معذورافرادکوان کی معذوری کااحساس تک نہیں ہوتاجس معاشرہ مساوات کی بنیاد پرترقی کررہی ہے اورمطالبہ کرتے ہیں کہ معذورافرادکی دیکھ بھال اورمسائل کیلئے آئین کے مطابق حاصل حقوق کوبلاتفریق ان تک پہنچائی جائے تاکہ وہ کسی پرخودکوبوجھ نہ سمجھ سکے اورمعاشریمیں اپنے بہترین معیارزندگی گزارسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں