کوئٹہ ،بلوچستان اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کا بزرگ سیاستدان میر ظفراللہ جمالی کو خراج عقیدت

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) بلوچستان اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن اراکین نے بزرگ سیاستدان ، سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ، سابق وزیراعلی بلوچستان میر ظفراللہ جمالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم اور وزیراعلی صوبے کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، میر ظفراللہ جمالی کے انتقال سے پورا ملک افسرادہ ہے ملک کی سیاست میں ان کی رحلت سے پاکستان ایک بہت بڑے سیاسی رہنماسے محروم ہوا ہے ۔

وفات سے بلوچستان کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس پورا کرنے بہت مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، ایچ ڈی پی کے قادر نائل و دیگر نے مشترکہ تعزیتی قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل کی زیرصدارت مقررہ وقت سے ایک گھنٹے 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے مشترکہ قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کا ایوان بزرگ سیاستدان ، سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ، سابق وزیراعلی بلوچستان میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ، میر ظفراللہ خان جمالی نے ملک میں شرافت اور روادری کی سیاست کو فروغ دیا بحیثیت وزیراعظم اور وزیراعلی صوبے کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، میر ظفراللہ جمالی کے انتقال سے پورا ملک افسرادہ ہے ملک کی سیاست میں ان کی رحلت سے پاکستان ایک بہت بڑے سیاسی رہنماسے محروم ہوا ہے ۔

بلوچستان اسمبلی کا ایوان میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہے کہ اللہ پاک میر ظفراللہ جمالی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاسوگوار خاندان کو صبرجمیل عطافرمائے ۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی بلوچستان سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے شخصیت تھے ۔

ان کے چچا میر جعفر خان جمالی اور جمالی خاندان کی ملک اور صوبے کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی کے انتقال سے بلوچستان اور پاکستان میں جو خلا پیدا ہوا ہے دعاہے امید ہے ان کے فرزند اور خاندان کے دیگر افراد اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نیکہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی رواداری، شرافت ،رسوم ورواج ، اور روایات کے پہاڑ تھے ، ایسے انسانیت دوست کردارکے حامل شخصیت کا نام تاریخ میں ہمیشہ یار رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میر جعفر خان جمالی نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،ایسی خاندان کے دیگر افراد نے بھی بلوچستان اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیئے ہیں ۔ ان کی رحلت سے جو خلاپیدا ہوا ہے اسے پورا ہونے میں وقت لگے گابلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے میر ظفراللہ جمالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی ملک کے سابق وزیراعظم ، وزیراعلی ، سابق وفاقی اور صوبائی وزیر رہے میر ظفراللہ خان جمالی کا شمار سردار عطااللہ مینگل، نواب خیر بخش مری، نواب اکبر خان بگٹی، عبدالصمد خان اچکزئی، میر غوث بخش بزنجو اوربلوچستان کے اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے،ان کی وفات سے بلوچستان کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس پورا کرنے بہت مشکل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں دعاگوہوں کہ اللہ پاک میر ظفراللہ خان جمالی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی قادر علی نائل نے میر ظفراللہ خان جمالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی سیاست میں شائستگی،روایات، اقدار کو متعارف کرایا ان کی بلوچستان اور پاکستان کیلئے سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

بعدازاں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان میں میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے میر ظفراللہ خان جمالی کی صوبہ کیلئے خدمات کے اعتراف میں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کارروائی کو آئندہ اجلاس تک کیلئے ملتوی کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں