حکو مت بلو چستان نے ڈ و یژنل سطح پر تر قیاتی منصوبوں کا جا ئز ہ لینے کیلئے سا توں ڈو یژنز میں کمیٹیاں تشکیل دیدیں

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) حکو مت بلو چستان نے ڈ و یژنل سطح پر تر قیاتی منصوبوں کا جا ئز ہ لینے کیلئے سا توں ڈو یژن میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں کمیٹیوں میں وزراء اور حکومتی ارکان اسمبلی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سیکر ٹری بلو چستان کیپٹن (ر ) فضیل اصغر کے جا ری کر د ہ ایک اعلا میہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے بلو چستان کے سا تھوں ڈو یژن میں جا ری تر قیاتی منصوبوں کا جا ئزہ لینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں نو ٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ ڈویژن کی کمیٹی میں صوبائی وزراء نوبزادہ میر طا رق مگسی ، میر سلیم کھو سہ، حاجی محمد خان طور اتما نخیل قلا ت ڈو یژن کی کمیٹی میں صو بائی وزراء سر دار محمد صالح بھو تا نی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر عمر خان جمالی اور ملک نعیم خان با زئی شامل ہیں سبی ڈویژن کی کمیٹی میں صو بائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی ، حاجی مٹھا خان کاکڑ، حاجی محمد خان لہڑی اوررکن صو بائی اسمبلی دھینیش کمار، نصیر آباد ڈو یژن کی کمیٹی میں صو بائی وزراء میر ضیا ء اللہ لا نگو، سر دار سر فراز ڈمکی، عبد الخا لق ہز ارہ اور رکن اسمبلی صو بائی ڈاکٹر ربا بہ مکران ڈو یژن کی کمیٹی میں صوبا ئی وزراء حاجی نور محمد ڈمر ، میر اسد اللہ بلوچ، ارکان اسمبلی میر سکندر عمرانی ، ماہ جبین شیران ژوب ڈو یژن کی کمیٹی میں مشیراکبر اسکانی، مبین خلجی، بشر یٰ رند، سردار مسعو د لو نی جبکہ رخشان ڈویژن کی کمیٹی میں صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی، سر دار عبدالر حمن کھیتر ان ، لالا رشید شامل ہیںنو ٹیفکیشن کے مطابق کمیٹیاں تعلیمی اداروں ، صحت کے مر اکز ، سڑ کوں ، سر کا ری عما رتوں، واٹر سپلائی اسکیمات ،منصوبوں اور دیگر سہولیات کا جا ئز ہ لینے کے سا تھ نئی اور دیگر اسکیمات کا جا ئز ہ لے کراپنی رپورٹ وزیر اعلی بلو چستان کو پیش کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں