بلوچستان میں ٹریشری ہسپتالوں پر مریضوں کے غیر معمولی رش کو کم کرنے کیلئے بنیادی ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز کو اپ گریڈ کرکے بہتر بنایا جارہا ہے ،پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان

جمعہ 4 دسمبر 2020 19:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے جمعہ کے روز یہاں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر ، بیگم گورنر بلوچستان ڈاکٹر ثمینہ امان یاسین زئی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی و بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں ٹریشری اسپتالوں پر مریضوں کے غیر معمولی رش کو کم کرنے کے لئے بنیادی ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز کو اپ گریڈ کرکے بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ موسمی اور مقامی سطح پر قابل علاج بیماریوں کے علاج معالجے کے لئے مقامی سطح پر ہی بہتر طبی ریلیف فراہم کی جاسکے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور ماضی کی روایات کے قطع نظر ہم کسی حد تک بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم اب بھی بہتری کی گنجائش اتم بدرجہ موجود ہے گورنمنٹ ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز پر عوامی اعتماد کی بحالی تب ہی ممکن ہے جب عام آدمی کو سرکاری سطح پر بہتر طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں اس مقصد کے لئے بلوچستان میں موثر قانون سازی اور قابل عمل و موثر ہیلتھ پالیسز لائی جارہی ہیں صوبے میں پہلی بار ٹیلی میڈیسن اور ضلعی سطح پر دستیاب ہیلتھ انفرا اسٹریکچر میں ٹیچنگ فیسلیٹیز متعارف کروائی جارہی ہیں جو شعبہ طب میں سرکاری پر ایک غیر معمولی پیش رفت ثابت ہوگی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو بتایا کہ انہوں نے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا اور یہ بات قابل اطمینان ہے کہ ماضی کی نسبت موجودہ وقت بلوچستان میں سرکاری سطح پر ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز میں نمایاں بہتری آرہی ہے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ ملک بھر میں غریب افراد کو صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات فراہم آسکیں ایم این اے منورہ منیر نے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی ذاتی دلچسپی اور محکمہ صحت میں اصلاحات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں