پی ڈی ایم کے احتجاج کامقصد ملک میں انتشار، بلوچستان کی ترقی کی میں راہ رکاؤٹ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے،حاجی نورمحمد دمڑ

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار مذہبی اور قوم پرست جماعتیں ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں صرف اپنے ذاتی مفادات، کمیشن اور کرپشن کو ترجیح دے کر صوبے کو پسماندگی میں دھکیلا اب بلوچستان کی پسماندگی،بربادی اور تباہی کے ذمہ دار یہی نام نہاد مستردشدہ مذہبی اور قوم پرست جماعتیں ہے جوکہ آج کل پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ ملکر پاکستان خصوصاًً بلوچستان میں جاری ترقی کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے کئی دہائیوں سے بلوچستان کے مظلوم عوام کو کبھی قوم پرستی کے نام پر اور کبھی مذہب کے نام پر ورغلاکر اقتدار تک پہنچ رہے تھے آج کل جوایک سٹیج پر بیٹھے حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے پاکستان اور بلوچستان میں جاری ترقی روکنے اور ہمیں اور ہماری حکومت کو سلیکٹڈ کہنے والے کل تک ایک دوسرے پر طرح،طرح کے فتویٰ جاری کررہے تھے لیکن جب قوم نے 25 جولائی2018 کو انہیں مسترد کرکے ہم پراعتماد کرکے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا تو یہ سب کچھ بلا کر اقتدار کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے گود میں بیٹھ کر حکومت مخالف تحریک چلارہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے ہزار بار کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا قومی خزانہ لوٹنے والوں نے قوم کی رقم چوری کی ہے انہیں کسی صورت معاف نہیں کرینگے چاہے جتنا بھی احتجاج کیوں نہ کرے لیٹروں کو این آر او نہیں ملے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سلیکٹڈ،سلیکٹڈ کا واویلاکرنے والے اس بات کی وضاحت کریں جب وہ اقتدار میں بار،بار بار آتے تو کیا انہیں بھی کوئی قوت سلیکٹڈ کرتا تھا کیا جو آج ہمیں سلیکٹڈ کہ رہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت نے تو اپنے دور اقتدار میں عوام کے بجائے صرف اور صرف اپنے فیملی ممبران کو نوازنے کے بجائے حلقہ انتخاب نہ ترقیاتی کام کرائے اور نہ ہی حلقے کے عوام کو روزگار دیا انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست جماعت کے سابق وزیر اپنے دور اقتدار میں وزارت کے نشے میں اتنے اندھے ہوچکے تھے کہ انہیں کہ محکمے میں ہزاروں خالی اسامیوں پر ایک بھی پشتون کو تعینات نہ کرسکا اور انکی اقتدار ختم ہوگئی سوائے اپنے فیملی کے ممبران کو جن کیلئے میرٹ سمیت سب کچھ کو بالائے طاق کرتعینات کیا گیا انہوں نے کہاکہ آج وہ کس منہ سے ہمیں سلیکٹڈ یا ہماری کارکردگی پر بات کررہے ہیں ہم نے تو اپنے مختصر دور حکومت میں حلقے کے دونوں اضلاع کے لئے اسامیاں منظور کرائے ہے اور میرٹ پر بعض محکموں میں نوجوانوں کو تعینات کیاگیا بعض محکموں پر ٹیسٹ،اور انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہے انہوں نے کہاکہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد نام نہاد پشتون قوم پرست رہنمائ حواس باختہ ہوگئے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی سمیت صوبہ بھر میں پاک فوج، ایف سی نے امن وامان کیلئے جو قربانیاں دی ہے و ناقابل بیان ہے ہمارے فورسز کے جوانوں اور آفیسران نے صوبے میں قیام امن کیلئے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کی ہے اور ابتک کررہے ہیں جن کی بدولت ہی صوبے میں امن وامان میں کافی حد تک بہتری آئی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ایف سی بلوچستان کی قربانیوں کی بدولت ہی ضلع ہرنائی سمیت بلوچستان کے عوام کے جان ومال کو تحفظ ملا ہے اور ضلع ہرنائی میں ایف سی بلوچستان کی بدولت ہی ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا ہے اور کوئلے کی صنعت کو فروغ ملا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے ہمارے دشمن ملک کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی دور حکومت میں صوبے کی ترقی کا نہ رکنے والے سلسلہ کاآغاز ہوچکا ہے جس سے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی میں مدد ملے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب میں ترقی کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہوچکاہے، دونوں اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع میں شامل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح حلقے کے عوام کے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور تکمیل ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں