صدر مملکت کی طرف سے یوم دعا منانے اور خطبوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا اجتماعی احساس اجاگر کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے ، قاسم خان سوری

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:12

صدر مملکت کی طرف سے یوم دعا منانے اور خطبوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا اجتماعی احساس اجاگر کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے ، قاسم خان سوری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے یوم دعا کے موقع پر کوئٹہ میں نماز جمعہ کے دوران کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر سے بچنے کے حوالے سے یوم دعا منانے اور خطبوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا اجتماعی ، احساس اجاگر کرنے کا یہ اقدام قابل تحسین اور خوش آئند امر ہے اور علماء کرام نے جس طرح پہلی لہر کورونا کے دوران منبر و مسجد کے موثر طریقہ سے استعمال کرکے عوام کو اس مہلک وائرس کے حوالے سے نہ صرف آگاہی فراہم کی بلکہ عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کا بھی درس دیا جو نہایت موثر ثابت ہوا اور آج پھر اس کی دوبارہ اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم مل کر اس مہلک وائرس کے خلاف پہلے ہی کی طرح مقابلہ کرکے اس کو شکست دینا ہوگا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ اس موقع پر علماء کرام اور عوام نے حکومت کی ان کاوشوں کو سراہا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں