ڈاکٹر شفیع بزنجو کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،نیشنل پارٹی

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری اعلامیے میں نیشنل پارٹی کے تمام اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ 15دسمبر شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرکے شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریںشہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،ان کی خلاء کو پر کرنا بہت مشکل ہے بلوچ اکابرین نے بی ایس او کے مشعل تلے سیاست کا آغاز کیا۔

اور بلوچ وطن و قوم کو سیاسی آبیاری کی شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو نے بھی بی ایس او کے پرچم کو تھامتے ہوئے اکابرین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے قوم دوستی و وطن دوستی کی تاریخ رقم کی بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے سیاست میں اصول اور فکر و نظریات کو مقدم رکھاان افکار پر کاربند رہ کر بلوچ سرزمین و ساحل وسائل اور قومی تشخص کی بقا کی جدوجہد کو خون سے کیاسیاسی اصولوں و افکار پر سیاسی قاہدین و کارکنان کی قربانیاں دی بیان میں کہا گیا کہ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو ایک ناقابل فراموش اور تاریخی شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

انکی قومی خدمات نہ صرف سیاسی بلکہ طب کے حوالے سے بھی تھے وہ بیک وقت سیاسی قاہد اور مسیحا بھی تھے انہوں نے اپنے لوگوں کے علاج معالجے میں دن ورات ایک کی۔بیان میں کہا گیا کہ بلاشبہ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی شخصیت و قومی خدمات کسی بھی تحریک کیلیے مشعل راہ ہوتی ہے نیشنل پارٹی کی تمام اضلاع کی تنظیمیں 15 دسمبر کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ انکی قومی خدمات سے استعفادہ کریں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں