پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ ہے پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کردیا ہے ،بابر یوسفزئی

پی ڈی ایم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ملک میں کرونا پھیلانا چاہتی ہے ، رہنما پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 5 دسمبر 2020 21:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ ہے پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ملک میں کرونا پھیلانا چاہتی ہے عوام کو پی ڈی ایم کی حقیقت اچھی طرح پتہ ہے ماضی میں ایکدوسرے کے بدترین مخالفین اپنی کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوگئے ھیں پی ڈی ایم صرف کرپشن کیسز سے نجات اور این آر او چاہتی ہے وزیر اعظم پاکستان واضح کرچکے ہیں کہ کسی کو نہ تو این آر او دینگے اور نہ ہی کرپشن کیسز میں کوئی رعایت دی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹیزن پورٹل کے دوسال مکمل ہونے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے گا اور عوامی شکایات پر بروقت کاروائی ہوگی گزشتہ دو سالوں میں سیٹیزن پورٹل پر لاکھوں شکایات موصول ہوئی اور حکومت کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا اور عوامی مفادات میں تمام شکایات کو دور کیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی ماضی کی حکومتوں نے عوام کو ان کے حقوق دینے کے بجائے اپنی جیبیں بھری ہماری حکومت نے ملک کے ریکارڈ قرضے اتارے اور ملکی زرمبادلہ کو مضبوط پوزیشن پر لاکر کھڑا کردیا ہے عوام دیکھ رہی کہ مہنگائی میں بھی کمی آرہی ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں