ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کاوعدہ کرنے والے آج عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں،ترجمان نیشنل پارٹی

اسٹیل ملزکے ملازمین کی برطرفی مزدوردشمنی ہے،نیشنل پارٹی ہرسطح پراسٹیل ملز کے ملازمین کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ ہے،بیان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 21:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے قومی ادارے پاکستان اسٹیل ملزکی بندش اور ہزاروں ملازمین کی غیرقانونی برطرفی کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کاوعدہ کرنے والے آج عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں، بیان میں کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز قومی اثاثہ اور ملک میں فولاد سازی کا واحدادارہ ہے جسکی پیداواری سرگرمیوں سے ملکی صنعتوں کوخام مال مہیہ ہوتا تھا، اس اہم ترین ادارے کو ترجیحی بنیادوں پرچلا نے کے بجائے نااہل حکومت نے مکمل طور پر بند کر دیاہے حکومت کیاس عوام اورملک دشمن اقدام سیایک طرف توہزاروں مزدور بیروزگار ہوئے ہیں اور دوسری طرف ملکی صنعت کواس کاناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاہے کہ اسٹیل ملز کے اپنے اثاثہ جات اتنے قیمتی ہیں کہ ان سینہ صرف اسٹیل ملز کو نئے سرے سے چلایا جاسکتا ہے بلکہ اسی30لاکھ ٹن تک توسیع دے کرملک پرفولاد کے درآمدی ذر مبادلہ کے بوجھ کوبھی کم کیا جا سکتا ہے۔نیشنل پارٹی نے کہاکہ افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ آج ملک پرایسے لوگوں کومسلط کر دیا گیا ہے جوانتظامی صلاحیتوں سے بھی عاری ہیں اورمحنت کش طبقے کے دشمن بھی ہیں۔ نیشنل پارٹی بجا طور پر یہ سمجھتی ہے کہ ان عوام دشمن حکمرانوں سے نجات حاصل کیئے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ نیشنل پارٹی ہرسطح پراسٹیل ملز کے ملازمین کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں