کوئٹہ،بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2020ء) بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار اور کراچی میں مقیم تھے شیرباز خان مزاری سابق نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی اور اکبر بگٹی کے بردار نسبتی تھے۔ ان کا شمار با اثر ترقی پسند سیاست دانوں میں ہوتا رہاسردار شیرباز مزاری 1975 سے 1977 تک قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف رہے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے 1973 کے آئین کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیااہل خانہ کے مطابق مرحوم کی میت آبائی علاقے روجھان مزاری منتقل کی جائے گی۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے روجھان مزاری کے میدان میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گاسردار شیرباز خان مری نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی اور ترقی پسند شخصیت تھے۔ کا شمار ان چند قومی سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بنگلہ دیش میں فوجی کارروائی کی مخالفت کی تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں