بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 15ارکان کی رخصت کی درخواست منظور

جمعہ 15 جنوری 2021 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 15ارکان کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئیں ،جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس میں اراکین اسمبلی سردارمحمدصالح بھوتانی،نواب محمد اسلم رئیسانی،سرداریارمحمدرند،سردارعبدالرحمن کھیتران ،سردارسرفرازچاکر دومکی ،میر سکندرعمرانی ،میر عمر جمالی ،حاجی محمدخان طوراتمانخیل ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،میر اسد اللہ بلوچ ،ڈاکٹرربابہ بلیدی ،شکیلہ نوید دہوار،زینت شاہوانی ،مستورہ بی بی اوربانو خلیل کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں