کوئٹہ ، عوام کو سڑکوں پر لانے کا ایجنڈا مکمل ناکام ہوا ہے،ثمیہ خان

جمعہ 15 جنوری 2021 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی ثمیہ خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ صوبائی حکومت نے ریکارڈ قائم کرکے ثابت کردیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے حکومت کے طرح کے ہونے چاہئے اپوزیشن جماعتوں کے تمام کارتوس ختم ہوگئے ہیں عوام کو سڑکوں پر لانے کا ایجنڈا مکمل ناکام ہوا ہے یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپنی درخواست جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان میں ایحادیوں کی حکومت مضبوط ہے ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں عوامی فلاحی منصوبوں کے بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل تھی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پی ڈی ایم کے پاس عوام کو سڑکوں پر لانے کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں اب محض وہ اپنی شرمندگی کو ختم کرنے کیلئے ریلیاں اور احتجاج کررہے ہیں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی 5سال مکمل کرینگی کسی کو فکر مند رہنے کی ضرورت نہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں