سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ،سردارسربلند جوگیزئی

حمایت کرنے والے سب نااہل وزیراعظم سے بیزار ہوگئے ، پی آئی اے کا واقع انتہائی افسوسناک ہے،ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ان کی حمایت کرنے والے سب نااہل وزیراعظم سے بیزار ہوگئے پی آئی اے کا واقع بھی ان کی آئیڈیل شخصیت مہاتر محمد کے حکومت ملائشیا میں پیش آیا مہاتر محمد نے بھی اس نااہل وزیراعظم کی اصلیت جان گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا واقع انتہائی افسوسناک ہے ہم اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنی نااہلیت اور ناکامی کو پچھلے حکومتوں کے کھاتے میں ڈالنے کے بیانات دے دیتے ہیں اور جب عوام ان کی ڈھائی سالہ کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں تو حساب دینے کے بجائے میں این آر او نہیں دونگا کا رٹ لگا رکھا ہے۔

ملک کے 22 کروڑ عوام موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے بیزار اور مایوس ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور شرکت سے حکومت سے بیزاری کا اعلان کر چکے ہیں۔ سلیکٹڈ کی عزت اسی میں ہے کہ 31 جنوری سے پہلے حکومت چھوڑ دے بصورت دیگر حکومت سے بیزار عوام دھکے دے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج دینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں