کوئٹہ ، بلوچستان کی عوام کو قوم پرستی کے نام پر مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،بابر یوسفزئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما ، سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کو قوم پرستی کے نام پر مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا بلوچستان کی عوام ان لوگوں کو اچھی طرح جانتے ھیں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی اصلیت سے بلوچستان کی عوام بخوبی آگاہ ہے ماضی میں قوم پرست جماعتوں نے پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹے آج بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے والے بتائیں انہوں نے بلوچستان کی عوام کے لئے کون سے انقلابی اقدامات کئے انہوں نے ایک قوم پرست جماعت کے رہنماں کی سیاست چمکانے کی کوشیشوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا محمود خان اچکزئی کو پچھلے پانچ سال صوبے پر حکمرانی کرنے کا موقع ملا تھا محمود خان اچکزئی بتائیں کہ انہوں نے غریب پشتون عوام کے لئے کیا اقدامات کئے ، کس علاقے میں ترقیاتی کام کروائے کس پشتون ضلع میں اسپتال بنوائے عوام کو صرف غلط جغرافیائی تقسیم کے علاوہ محمود خان اچکزئی نے کیا دیاہے، محمود خان اچکزئی صرف تاریخ کو غلط طریقے سے پیش کرکے عوام میں نفرت پھیلاتے آئیں ہیںاور آج اقتدار سے دوری کی صورت میں بھی اس ایجنڈے پر عوام میں نفرت پھیلا رہے ہیںآج پشتونوں کے حقوق کی بات کرنے والے اپنے دور اقتدار کے کارنامے بتائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کے لئے حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے مولانا فضل الرحمان کا اپنی جماعت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے جلد جے یو آئی سے بڑی تعداد میں علما کرام علیحدگی اختیار کریں گے حکومت کو گرانے کا خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت ہی آج ٹکڑے ہورہی ہے انشا اللہ اپوزیشن حکومت گرانے کا یہ خواب شرمندہ ثابت ہوگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں