بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید32کیس سامنے آگئے ،متاثرہ افراد کی تعداد18569ہوگئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید32کیس سامنے آگئے ابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد18569ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے 5اضلاع کوئٹہ،لسبیلہ ،چاغی،نوشکی ،سوراب سے کورونا وائرس کے 32کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد18569ہوگئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 11افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ابتک مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد18071ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 308مریض زیرعلاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے ابتک 190اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 4ہائی جبکہ ایک لو آکسیجن فلو پر ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں