ملائیشیا کی جانب سے پی آئی اے کا طیارہ روکنا نئے پاکستان کی اصل تصویر ہے ،مولانا عبد الرحمن رفیق

ملک ہمارے اکابرین کی انتھک محنت اور جدوجہد سے معرض وجود میں آیا تھا ، بقاء اور استحکام کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے، امیر جے یو آئی کوئٹہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد معاون سیکرٹری اطلاعات حافظ خلیل احمد سارنگزئی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ معاون مالیات حاجی صالح محمد سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل معاون سالار مولانا سید سعداللہ آغا نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی جانب سے پی آئی اے کا روکنا نئے پاکستان کی اصل تصویر ہے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کے کامیاب دورے سے کارکنوں کو نیا عزم ملا قیادت کی سیاسی بصیرت پر مبنی پالیسی پر عمل کرنے سے پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے جمعیت علماء اسلام نے ہردور میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کی ہیں ابتداء میں کچھ عاقبت نااندیش لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی بعد میں تاریخ نے ثابت کیا کہ جمعیت کی پالیسی قوم وملت کے حق میں ثابت ہوئی انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر آئینی حکومت کے بارے میں جمعیت علماء اسلام نے موقف اختیار کیا تھا کہ اپوزیشن کا کوئی رکن حلف نہ اٹھائے اگر اس پر عمل کیاجاتا تو ملک آج اس نہج پر نہیں پہنچتا آج ملک معاشی اور اقتصادی طور پر صفر لیول تک پہنچ گیا ہے آئندہ بھی صورت حال غیر یقینی ہے ملک پر غیر سنجیدہ اور ناتجربہ کار افراد کو مسلط کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا عوام کو دھوکا دینے کیلئے مختلف قسم کے خواب دکھائے گئے آج اپوزیشن کو گالیاں دینے کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں ان سے کارکردگی کے بارے میں جب پوچھا جاتا ہے تو وہ اپوزیشن کو گالیاں دے کر جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں نیب سمیت تمام اداروں نے قوم کو جواب دینا ہوگا کہ ملک کو آخر کس کے اشارے پر تباہ وبرباد کیا گیا یہ ملک ہمارے اکابرین کی انتھک محنت اور جدوجہد سے معرض وجود میں آیا ہے اس کی بقاء اور استحکام کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں