ٴْکوئٹہ ،جام کمال کی حکومت نے ڈھائی سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا ہے ،ساجد ترین ایڈووکیٹ

اتوار 17 جنوری 2021 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال کی حکومت نے ڈھائی سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا ہے پی ایس ڈی پی میں مسترد لوگوں کو نواز کر اپوزیشن کے فنڈز لاکھوں لوگوں کی فلاح و بہبود کی بجائے من پسند افراد میں تقسیم کی گئی اور آج دعوی کررہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی رک گئی ہے گزشتہ ڈھائی سالوں میں موجودہ حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کی بجائے عوامی مفاد کیا کیا ہے، ترقیاتی منصوبے صرف حکومتی فائلوں تک محدود ہے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان ترقی کے دعوے کرتے تکتے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہر دوسرا سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جان محمد روڈ ہو یا کرانی روڈ یا پھر سبزل روڈ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت غیر ضروری ریسٹ ہاسز کی تعمیر سمیت عوام کے مفاد کی بجائے اپنی مفادات کو ترجیح دیتے گزشتہ ڈھائی سال گزار چکے ہیں عوام کی حقیقی ترجمان اپوزیشن جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی نے دیگر جماعتوں جمیعت علمائے اسلام، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ساتھ مل کر بلوچستان ہائی کورٹ میں حکومت کی سپریم کورٹ کے فیصلے اور پلاننگ کمیشن کے گائیڈ لائنز کے خلاف پی ایس ڈی پی کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور عدالت عالیہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن کے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعد نااہل حکومت نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مالی سال 2020-21 کی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے چیف ایگزیکٹو جمال کمال نے پلاننگ کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی واضح خلاف ورزی کی ہے امید ہے کہ سپریم کورٹ میں بھی ہم سر خرو ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں