ؒملک کوتباہ کرنے والے حکمران اپوزیشن کو گالیاں دینے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے ،رہنماجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

اتوار 17 جنوری 2021 20:45

) کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمان رفیق ‘سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ‘ جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ‘مولانا محمد ہاشم خیشکی‘ مولانا محمد ایوب‘ حافظ مسعود احمد‘ مفتی عبدالغفور مدنی‘ حاجی ولی محمد بڑیچ ‘حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ‘ چوہدری محمد عاطف ‘میر فاروق لانگو‘ مفتی نیک محمد فاروقی ‘ سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ‘ حاجی قاسم خان خلجی‘ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل اور حافظ دوست محمد نے کہا ہے کہ ملک کوتباہ کرنے والے حکمران اپوزیشن کو گالیاں دینے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے کٹھ پتلی حکومت کے دفاع میں کوئی ادارہ غیر جانب دار نہیں رہا جمعیت علما اسلام کی قیادت کی سیاسی بصیرت پر مبنی پالیسی پر عمل کرنے سے پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے ہم نے ہردور میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کی ہیں ابتدا میں کچھ عاقبت نااندیش لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی بعد میں تاریخ نے ثابت کیا کہ جمعیت کی پالیسی قوم وملت کے حق میں ثابت ہوئی انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر آئینی حکومت کے بارے میں جمعیت علما اسلام نے موقف اختیار کیا تھا کہ اپوزیشن کا کوئی رکن حلف نہ اٹھائے اگر اس پر عمل کیاجاتا تو ملک آج اس نہج پر نہیں پہنچتا آج ملک معاشی اور اقتصادی طور پر صفر لیول تک پہنچ گیا ہے آئندہ بھی صورت حال غیر یقینی ہے ملک پر غیر سنجیدہ اور ناتجربہ کار افراد کو مسلط کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا عوام کو دھوکا دینے کیلئے مختلف قسم کے خواب دکھائے گئے آج اپوزیشن کو گالیاں دینے کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں ان سے کارکردگی کے بارے میں جب پوچھا جاتا ہے تو وہ اپوزیشن کو گالیاں دے کر جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں نیب سمیت تمام اداروں نے قوم کو جواب دینا ہوگا کہ ملک کو آخر کس کے اشارے پر تباہ وبرباد کیا گیا یہ ملک ہمارے اکابرین کی انتھک محنت اور جدوجہد سے معرض وجود میں آیا ہے اس کی بقا اور استحکام کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے وطن عزیز پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دریں اثناجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے ضلعی مجلس شوری کا اجلاس 21جنوری بروز جمعرات بوقت صبح 11بجے ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ طلب کیا ہے اراکین مجلس شوری سے بروقت شرکت کی استدعا کی گئی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں