شہداء اسلام کے لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کریں گے،جے یو آئی نظریاتی

پیر 18 جنوری 2021 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب وصوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ حاجی حیات اللہ کاکڑ‘ سالارعبدالغفارخان‘ صوبائی سالارعبدالولی‘ مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہاکہ شہداء اسلام نے اپنے مقدس خون سے امت مسلمہ کی فکری اور نظریاتی اور جغرافیائی سراحدات کا تحفظ ہمیشہ اپنے خون وپسینہ سے کیا ہے شہداء نے اپنے لہو سے اسلام کی آبیاری کی شہداء اسلام کے لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں نے اسلام کیخلاف سازشوں کا ایک طوفان برپا کیا ہوا ہے مغرب مسلمانوں پر بزور طاقت مغربی فلسفہ و تہذیب کو مسلط کررہا ہے نفرت انگیز فتنوں اورسازشوں سے اسلامی تشخص مٹاناچاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیٹو پھرغرور میں آکر انخلاء میں رکاوٹیں ڈالنے سے امن معاہدہ کو سبوتاژ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو بیس سالوں میں لاشوں کی ذلت ورسوائی کی سوا کچھ نہیں ملا اور ان کے ناپاک عزائم خس و خاشاک ہوئے امریکہ کی پشت پناہی پر چلنے والے کھٹ پتلی اشرف غنی اوران کے حوار ی کے بستربوریاں جلد گول ہوجائیں گے مزیدخوش فہمی میں نہ رہے کل ان کو پھر پناہ کی جگہ نہیں ملیں گے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ ایثار و قربانی کے واقعات سے بھری پڑی ہوئی ہے اسلام کے سربلندی کے لیے شہادتیں اور قید وبند کی صعوبتیں رائیگاہ نہیں جائیں گے اورجدوجہد کی راستے میں آنے والے مصائب وتکالیف پر صبرواستقامت کامظاہرہ کرناہوگا اورمجاہدین اسلام کے لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کریں گے جنہوں نے لہو دے کرامت مسلمہ کو آزادی کا راستہ دکھایا اور امت مسلمہ میں آزادی کا شعور پیدا کیا انہوں نے کہاکہ امریکہ کی درباری امریکہ کی شکست پر پریشان ہوکرجہاد کے خلاف مضحکہ خیز اور گمراہ کن پروپیگنڈوں کئے جارہے ہیں ان قوتوں نے افغانوں کی نسل کشی میں استعماری اورسامراجی قوتوں کے ساتھ دے کر لاکھوں افغانوں کے قتل میں برابر کے شریک رہے اب امریکہ اور ان کی اتحادیوں کی شکست پرپاگل پن کاشکار ہوکرمجاہدین اسلام کے خلاف زبان دارزی میں مصروف تھیامریکہ کی درباری اور خوشامدی کرنے والے قوم پرست اور نام نہاد مذہب پرست طالبان کے عملی جدوجہد کے خلاف زبان درازی میں مصروف رہے انہوں نے کہاکہ کانفرنس سے نظریاتی ورکروں کوایک نیاحوصلہ اور ولولہ ملی گا اکابرین کی جدوجہد کے تسلسل کو استقامت اور مضبوطی سے آگے بڑھائے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کاایک فریضہ بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک مسلمان جہادی راہ کونہ اپنائیں اس وقت نہ کشمیرنہ فلسطین عراق آزاد ہوسکتا ہے جہادہی کے بدولت بھارت امریکہ اسرائیل ودیگرکفری دنیا مظلوم مسلمانوں سے روکاجاسکتا ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں