محکمہ تعلقات عامہ صوبائی حکومت کاانتہائی اہم اور ضروری محکمہ ہے،شاہ عرفان غرشین

موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنا لو جی اور اصلا حات سے محکمے کی کارکر دگی مزید بہتر ہورہی ہے،صوبائی سیکرٹری انفارمیشن

پیر 18 جنوری 2021 23:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شاہ عرفان غرشین نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ صوبائی حکومت کاانتہائی اہم اور ضروری محکمہ ہے ۔موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنا لو جی اور اصلا حات سے محکمے کی کارکر دگی مزید بہتر ہورہی ہے ۔ جس سے صوبائی حکومت کے حوالے سے رائے عامہ کو ہمو ار کرنے میں کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے تبادلہ ہونے کے بعد اسٹا ف کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی الوادعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سائنس اور ٹیکنا لوجی کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ہمیں خود کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے ہر وقت تیار کرنا ہے ۔ دوران تعیناتی کو شش رہی کہ محکمے کے آفیسران اور ملا زمین کے جائز مسائل حل ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان خو شگو ار تعلقات کیلئے ایک پل کاکردار ادا کرتا ہے ۔لہذا انہیں ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرنے سے محکمے کے آفیسران اورملا زمین میںپائی جانے والی بے چینی دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر انہوں سے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بناتے ہوئے جدید دور کی سہو لیات سے ہم آہنگ ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے آفیسران وعملہ جس جا نفشانی اور محنت سے کام کرتے ہیں ۔

وہ قابل قدراو رقابل ستائش ہے اور محکمے میںمیرٹ ،سینیارٹی اور گڈ گورننس کو اولیت دی جارہی ہے ۔جس سے محکمے کی کارکر دگی بہتر ین ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آفیسران کے تمام جائز مطالبات قابل عمل ہے ان پر عمل درآمد کرانے سے ہی ان کی کارکر دگی میں بہتری اور حکومتی تشہیر بہتر انداز میں ہوسکے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں